A New Way To Learn Is By Clicking Here! | Lattest Email Subscription Box!

adsense

This Ad Space is empty

Wednesday, 18 June 2014

Widgets

The Use of Red Meat in the Diet Increases Chances of Breast Cancer In Females, Research

تحقیقی کے دوران سرخ گوشت کا استعمال کرنے والی عورتوں ميں دوسری عورتوں کے مقابلے ميں چھاتی کے کينسر کے زیادہ کیسز سامنے آئے

لندن: تازہ ترین طبی تحقییق سے انکشاف ہوا ہے کہ  جو خواتین اپنی خواراک میں ’سرخ گوشت ‘ کا زيادہ استعمال کرتی ہيں ان ميں چھاتی کے سرطان کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہيں

برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ہارورڈ يونيورسٹی کے محققين نے 20 برس تک 26 سے 45 برس کی 88 ہزار سے زائد خواتین کے روز مرہ معمولات اور ان کی صحت سے متعلق ڈیٹا کا موازنہ کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتين اپنی خوراک ميں سب سے زيادہ مقدار ميں ’’سرخ گوشت‘‘ شامل کرتی رہيں، ان ميں ہر ايک ہزار عورتوں ميں دوسری عورتوں کے مقابلے ميں چھاتی کے کينسر کے اوسطا 6.8 اضافی کيسز سامنے آئے۔ اس کے علاوہ ترقی يافتہ ممالک ميں خواتین ميں چھاتی کے کينسر پيدا ہونے کے امکانات 12.5 فيصد ہيں۔
طبی ماہرين کا کہنا ہے کہ سرخ گوشت ميں موجود پروٹين، خليوں کی تقسيم اور رسولی ميں اضافے کے عمل کو تيز تر بنا ديتے ہيں، اس کے علاوہ بازاروں ميں دستیاب گوشت سے بنے کھانوں میں بھی ايسے اجزاء شامل ہوتے ہيں، جو اس عمل ميں مدد ديتے ہيں تاہم یہ  ضروری نہيں دو الگ الگ نسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتين کے نتائج يکساں ہوں

SHARE THIS POST   

  • Facebook
  • Twitter
  • Myspace
  • Google Buzz
  • Reddit
  • Stumnleupon
  • Delicious
  • Digg
  • Technorati
Author:Muhammad Shoaib
Mohammad Shoaib is a Passionate Blogger,Have Very Creative Ideas About Blogging. Read More →

0 comments: