Tuesday, 17 June 2014
Forbidden to watch football matches, Egyptian Muslim Cleric issued a FATWA
قاہرہ: مصر کے ایک رجعت پسند مذہبی عالم نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے میچز دیکھنا خلافِ اسلام ہے، اس لیے کہ ان میچز کی وجہ سے نماز میں ذہن منتشر ہوجاتا ہے، اور یہ قوم کے لیے تباہی کا باعث ہے
یہ فتویٰ مصر میں سلفی مکتبہ فکر کے بانیوں میں شمار کیے جانے والے یاسر برہامی نے جاری کیا ہے۔ یہ مکتبہ فکر مصر کے معروف مذہبی گروہوں میں سے ایک ہے
یاسر برہامی کا کہنا ہے کہ عالمی کپ کے میچ دیکھنا وقت کا زیاں اور ایک طرح کی تباہی ہے جس کی وجہ سے مجھے سخت غصہ آتا ہے۔ اس لیے کہ لوگ مذہبی فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔اس رویے کی وجہ سے افراد اور اقوام تباہی کے گڑھے میں جاگرتی ہیں۔
یاسر برہامی کا کہنا ہے کہ اگر فٹبال کے ان میچز کی وجہ سے کوئی شخص اپنی مذہبی فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی کا مرتکب ہوتا ہے، ان میچز کی وجہ سے انسانی جسم کے وہ حصے ظاہر ہوتے ہیں، جنہیں ڈھانپنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح اگر فٹبال کے یہ مقابلے مسلمانوں کے دلوں میں غیر مسلموں کی محبت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں تو ان وجوہات کی بنا پر یہ کھیل حرام ہے۔
اس وقت جبکہ مصر ہی نہیں پوری عرب دنیا میں فٹبال کا ایک جنون چھایا ہوا ہے، مصر کے شدت پسند مذہبی عالم کے اس فتوے پر سخت رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔
سلفی گروپ کی ویب سائٹ پر پبلش کی گئی ایک وڈیو میں یاسر برہامی کہتے ہیں کہ مصر کے عوام کی فٹبال ورلڈ کپ کے میچز میں بے انتہا دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ یہ خلافِ اسلام اور حرام ہے۔
یاد رہے کہ مصر کی یہ سلفی جماعت 2011ء میں اخوان المسلمون کی حامی جماعت کے طور پر سامنے آئی تھی لیکن جلد ہی اس کی حمایت سے دستبردار بھی ہو گئی تھی

Author:Muhammad Shoaib
Mohammad Shoaib is a Passionate Blogger,Have Very Creative Ideas About Blogging. Read More →
Related Posts:
Fifa 2014 International News News(urdu)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments: