A New Way To Learn Is By Clicking Here! | Lattest Email Subscription Box!

adsense

This Ad Space is empty

Thursday, 5 June 2014

Widgets

Pakistan Cricket Board Announces Central Contracts, Many Players Striking Decline

کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کے معاوضے میں ٹیسٹ کے لئے 25 فیصد جبکہ ون ڈے میچز کے لئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے
لاہور: 5 ماہ کی تاخیر کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بالآخرکھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا جس میں کئی کھلاڑیوں کو حیران کن انداز میں نوازا گیا ہے جبکہ کئی کی تنزلی ہوئی ہے
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جنوری 2014 سے ہوگا ، کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑیوں کے معاوضے میں ٹیسٹ کے لئے 25 فیصد جبکہ ون ڈے میچز کے لئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 31 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ کی 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے کیٹیگری میں مصباح الحق، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔ بی کیٹیگری میں عمر گل، عمر اکمل، احمد شہزاد اور یونس خان کو رکھا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹیگری میں اسد شفیق، اظہرعلی، عدنان اکمل، خرم منظور، ناصر جمشید اور عبدالرحمان شامل ہیں، ڈی کیٹیگری میں صہیب مقصود، سرفرازاحمد، بلاول بھٹی، شرجیل خان، ذوالفقار بابر، فواد عالم، احسان عادل، محمد عرفان، وہاب ریاض، رضا حسن، عمر امین، حارث سہیل، راحت علی، شان مسعود، محمد طلحہ اور انورعلی شامل ہیں، اس کے علاوہ شعیب ملک، کامران اکمل، عمران فرحت، توفیق عمر، اعزاز چیمہ، فیصل اقبال کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے موجودہ چیرمین نجم سیٹھی نے دعوی کیا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ان کی فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا تاہم یونس خان کی تنزلی جبکہ عمر امین اور عبدالرحمان کو کنٹریکٹ دیاجانا حیران کن ہے

SHARE THIS POST   

  • Facebook
  • Twitter
  • Myspace
  • Google Buzz
  • Reddit
  • Stumnleupon
  • Delicious
  • Digg
  • Technorati
Author:Muhammad Shoaib
Mohammad Shoaib is a Passionate Blogger,Have Very Creative Ideas About Blogging. Read More →

0 comments: