 |
کیس سے متعلق وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو خصوصی ہدایت کی ہیں،سینیٹر پرویز رشید ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کراچی کے حالات خراب ہوں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق حکومت کو پہلے سے کوئی علم نہیں تھا تاہم اس سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی جس کے لیے وزیراعظم نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو خصوصی ہدایت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی بیان بازی سے گریز کریں اور ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے جس سے کراچی کے حالات خراب ہوں۔
حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس سے متعلق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور نظام کو تسلیم کرتے ہیں جبکہ طاہرالقادری نے پہلے سردی میں کارکنوں کو سڑکوں پر بٹھایا اور اب گرمی برداشت کرنے کا کہیں گے
|
Author:Muhammad Shoaib
Mohammad Shoaib is a Passionate Blogger,Have Very Creative Ideas About Blogging.
Read More →
Related Posts:
Altaf Hussain
Pakistani Politics(urdu)
pervaiz Rsheed
Labels:
Altaf Hussain,
Pakistani Politics(urdu),
pervaiz Rsheed
0 comments: